WEBVTT

00:00:00.000 --> 00:00:09.730
پھر بھی جب بھی میں اپنی فیملی کے ساتھ بات کرتی ہوں یا رشتہ داروں کو پاکستان میں وزٹ کرنے جاتی ہوں تو ہم اردو میں ہی بات کرتے ہیں۔

00:00:09.730 --> 00:00:18.640
تو اس لیے اردو میرے لیے ایک بہت عام ذریعہ ہے جس سے میں اپنے پرانے ملک اور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات رکھ سکتی ہوں۔

00:00:18.640 --> 00:00:28.000
لیکن ایک عجیب چیز یہ ہے کہ جب میں پاکستان جاتی ہوں تو میں یہاں سے وہاں اپنے آپ کو غیر محسوس کرتی ہوں۔ وہ اس لیے ہے کہ جب میں

00:00:28.000 --> 00:00:38.180
وہاں جاتی ہوں تو مجھے یاد دلایا جاتا ہے کہ کتنا میرا میری سوچ، میرا رویہ اور میرا بولنے کا طریقہ بدل گیا ہے،

00:00:38.180 --> 00:00:46.760
بہت مختلف ہو گیا ہے اور لیکن میرے لیے میری پہلی زبان میرے پہلے ملک کی شناخت ہے تو میں اپنے،

00:00:46.760 --> 00:00:56.000
میں اس ملک کو اپنا گھر سمجھتی ہوں لیکن وہ ملک میرا ہمیشہ پہلے ہی ملک رہے گا اور اردو میں بولنا بھی

00:00:56.000 --> 00:01:05.620
ایک طرح اپنی اپنے بچپن کی بات کرنے کا طریقہ ہے کیونکہ جب میں اردو بولتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ بہت خوبصورت

00:01:05.620 --> 00:01:14.430
پرانی یادیں میرے سامنے آتی ہیں اور یہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں لیکن ہمیشہ سامنے نہیں ہوتیں۔
