[00:00] پھر بھی جب بھی میں اپنی فیملی کے ساتھ بات کرتی ہوں یا رشتہ داروں کو پاکستان میں وزٹ کرنے جاتی ہوں تو ہم اردو میں ہی بات کرتے ہیں۔ [00:09] تو اس لیے اردو میرے لیے ایک بہت عام ذریعہ ہے جس سے میں اپنے پرانے ملک اور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات رکھ سکتی ہوں۔ [00:18] لیکن ایک عجیب چیز یہ ہے کہ جب میں پاکستان جاتی ہوں تو میں یہاں سے وہاں اپنے آپ کو غیر محسوس کرتی ہوں۔ وہ اس لیے ہے کہ جب میں [00:28] وہاں جاتی ہوں تو مجھے یاد دلایا جاتا ہے کہ کتنا میرا میری سوچ، میرا رویہ اور میرا بولنے کا طریقہ بدل گیا ہے، [00:38] بہت مختلف ہو گیا ہے اور لیکن میرے لیے میری پہلی زبان میرے پہلے ملک کی شناخت ہے تو میں اپنے، [00:46] میں اس ملک کو اپنا گھر سمجھتی ہوں لیکن وہ ملک میرا ہمیشہ پہلے ہی ملک رہے گا اور اردو میں بولنا بھی [00:56] ایک طرح اپنی اپنے بچپن کی بات کرنے کا طریقہ ہے کیونکہ جب میں اردو بولتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ بہت خوبصورت [01:05] پرانی یادیں میرے سامنے آتی ہیں اور یہ یادیں ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی ہیں لیکن ہمیشہ سامنے نہیں ہوتیں۔